APHC

بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ترک ، جموں وکشمیرکی متنازعہ حیثیت تسلیم کرے ،حریت کانفرنس

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ترک کرتے ہوئے جموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت کوتسلیم کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں اضافے کی شدیدمذمت کی جس کا مقصد کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کر ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے محصور اور مظلوم عوام کے ساتھ روارکھے جانیوالے غیر انسانی رویے پر بھارتی فورسز اور بی جے پی کے مقرر کردہ فرقہ پرست لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیاگیاہے جہاں اس کے مکینوں کی سیاسی آوازوں اور سرگرمیوں کو بندوق اور کالے قوانین کے تحت خاموش کرایا جارہا ہے اور انہیں سزا یافتہ مجرموں اور غلاموں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی قیدی بھی بین الاقوامی قوانین کے تحت سہولیات کے حقدار ہیں لیکن 10لاکھ سے زائد بھارتی قابض فوج کے محاصرے کاشکار کشمیری عوام مودی حکومت کی مسلط کردہ غیر اعلانیہ جنگ کے تحت جہنم جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔حریت ترجمان نے بجبہاڑہ اور پہلگام میں نام نہاد ریلوے منصوبوں اور سرینگر میں سیٹلائٹ ٹائون شپ کے مجوزہ منصوبوں کے ذریعے ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششوں سمیت بھارت کے جابرانہ اقدامات کی مذمت کی۔ انہوں نے ان اقدامات کو کشمیر مخالف ایجنڈے کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد مسلم اکثریتی خطے کی آبادی کو تبدیل کرنا اور مقامی لوگوں کی معاشی اور سماجی نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی مضحکہ خیز اور نظریاتی سازشیںمقبوضہ کشمیر میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔انہوںنے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے پر قابض حکام کی مذمت کی اور اسے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی پر بھی کڑی تنقید کی۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں جاری نسل کشی رکوانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کرانے کیلئے بھارت پر دبا ڈالیں۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button