بھارت

مودی حکومت نے دلی کو جرائم کی راجدھانی بنا دیا ہے، کیجریوال

نئی دہلی :نئی دلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نئی دلی کو جرائم کی راجدھانی میں تبدیل کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اروند کیجریوال نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی نے دہلی کو جرائم کی راجدھانی بنا دیا ہے جہاں ڈکیتی،لوٹ مار اور خواتین کی آبروریزی کے واقعات خطر ناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button