بھارت

کیرالہ اسمبلی نے بیک وقت انتخابات کے مودی حکومت کے منصوبے کے خلاف قرارداد پاس کر لی

ترویندرم:بھارتی ریاست کیرالہ کی اسمبلی نے مودی حکومت کی ”ایک قوم، ایک انتخاب “ تجویز کی مخالفت میں قرارداد منظور کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قرارداد وزیر پارلیمانی امور ایم بی راجیش نے قرارداد پیش کی جو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد میں ”ایک قوم، ایک انتخاب“ کی تجویز کو ”غیر جمہوری اور غیر آئینی “قرار دیا گیا۔ قرارداد میں مودی حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ ”ایک قوم، ایک انتخاب’“کا منصوبہ فوری طور پرترک کرے کیونکہ یہ ملک کے وفاقی ڈھانچے سے متصادم ہے۔
راجیش نے اس موقع پر کہا کہ اگرمرکز اورریاستوں میںایک ساتھ انتخابات ہوتے ہیں تو اس سے بھارت کا وفاقی ڈھانچہ کمزور ہوگا اور ملک کی متنوع پارلیمانی جمہوریت سے کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ انتخابات کا منصوبہ دراصل اقتدار کو مرکز تک محدود کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے، جو آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button