مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر، گشت کے دوران بی ایس ایف اہلکار اپنی ہی بندوق کی گولی سے زخمی
سری نگر: بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار اس وقت زخمی ہو گیا جب وہ علاقے میں معمول کی گشت کے دوران اپنی ہی سروس رائفل کی گولی سے زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اولڈ ٹاو¿ن بارہمولہ میں پیش آیا، جہاں بی ایس ایف کے کانسٹیبل منیش میگھوال کی رائفل سے اتفاقی طور پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
حکام نے مزید کہا کہ زخمی اہلکار کو فوراً مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔