مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: کسان رہنماﺅں نے ”ایگزٹ پول“ رد کر دیا

نئی دلی09 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں ایگزٹ پول کے اندازے سامنے آنے کے ایک روز بعد کسان رہنماﺅں نے انہیں رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش میں بی جے پی کو جس طرح جیتتا ہوا دکھیا گیا ہے وہ محض کسی دباﺅ کے تحت کرایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا کسان سبھا کے رہنما حنان ملا نے ایک بیان میں کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج ناقابل یقین اور غیر مدلل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میڈیا نے بی جے پی کے حق میں ایگزٹ پول دکھا کر پہلے سے متاثرہ اپنی ساکھ مزید خراب کر دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میڈیا نے کسانوں کی جدوجہد کا بائیکاٹ کیا اور کسانوں کو اینٹی نیشنل قرار دیا۔ کسان رہنما نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اب تک کی سب طویل تحریک کا اثر آخر انتخابی نتائج پر کیسے نظر نہیں آئے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ بھارت میں ٹیلی ویژن نیوز چینل بہت پہلے زمینی حقیقت سے دور جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کی تمام کسان یونینوں نے سینوکت کسان مورچہ کے بینر تلے پنجاب اور اتر پردیش میں بی جے پی مخا لف چلائی تھی اور لوگوں سے اپیل کی تھی کہ جس پارٹی کی وجہ سے سات سو سے زائد کسانوں کی موت ہوئی ہے اسے سزا دی جانی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button