مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت جان بوجھ کر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے: کانگریس

 

نئی دلی21مارچ(کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہاہے کہ ہندوتوا بی جے پی پارٹی جان بوجھ کر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔
کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پرمود تیواری نے نئی دلی میں پارلیمنٹ ہائوس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی ہے اور اپوزیشن کے کسی سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی۔انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ایما پر ہو رہا ہے کیونکہ مودی حکومت اڈانی کے معاملے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مالیاتی دھوکہ دہی ملوث بزنس ٹائیکون اڈانی کے خلاف الزامات کی منصفانہ تحقیقات نہیں ہونے دے رہی ہے ۔پرمود تیواری نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے کیونکہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے تاہم مودی حکومت اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button