خودکشیاں
مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کرلی
سری نگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار نے سری نگر میں 116 بٹالین میں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اقدام کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے اس واقعہ سے 01 جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور پولیس کے درمیان ہلاکتوں کی تعداد 618 ہو گئی ہے۔