مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاستی حیثیت بحال نہ کرنا کشمیریوں سے غداری ہوگی: سریندر چودھری

 

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے نائب وزیرِ اعلیٰ سریندر چودھری نے بی جے پی کی زیرِ قیادت بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا اپناوعدہ پورا کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سریندر چودھری نے سرینگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنا نہ صرف کشمیری عوام بلکہ بھارتی پارلیمنٹ اور عدلیہ سے بھی غداری کے مترادف ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی دہلی جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ان متعدد امور میں شامل تھا جو مقبوضہ علاقے کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے حالیہ ملاقات کے دوران بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ کے سامنے اٹھائے ۔چودھری نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ بھارتی قیادت ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق ان وعدوں کی پاسداری کرے گی جو بھارتی پارلیمنٹ میں، سپریم کورٹ کے سامنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ان وعدوں کو پورا نہ کرنا نہ صرف جموں و کشمیر کے عوام بلکہ پارلیمنٹ اور عدلیہ سے بھی دھوکہ دہی کے مترادف ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button