مقبوضہ جموں و کشمیر

پہلگام حملہ مودی حکومت کی سازش ہے، پروفیسر سوز

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاک بھارت کھلی جنگ ہو گی، سینئر کانگریس رہنما

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ وہ پہلگام حملے میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے اور یہ مودی سرکار کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہوگی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیف الدین سوز نے ایک بیان میں کہا کہ اگر پاکستان کا پانی موڑنے کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کے نتیجے میں نہ صرف مقبوضہ جموں وکشمیر بلکہ بھارتی پنجاب مکمل طور پر زیر آب آ جائیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور پینے کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پروفیسر سوز نے ، جو بھارتی وزیر برائے آبی وسائل بھی رہے ہیں ، نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری صورتحال کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button