کشمیری تارکین وطن

نیویارک : ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کو اجاگر کیاگیا

نیویارک: بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران واشنگٹن میں قائم ایڈوکیسی گروپ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے زیر اہتمام نیویارک میںڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کو اجاگر کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیویارک میں یہ ڈیجیٹل ٹرک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر، مختلف مشنز کے دفاتر، فریڈم ٹاور، انڈین مشن؛ کولمبس سرکل، مڈ ٹائون مین ہٹن اور ٹائمز اسکوائرکی سڑکوں پر چلائے گئے۔ٹرکوں پر نصب الیکٹرانک اسکرینوں پر "مودی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے: جوہری تصادم انسانیت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ،پہلگام واقعے کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے ،جنگی جنون ، فریب اور دھوکہ تنازعے کا کوئی حل نہیں ،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے "جیسے پیغامات درج تھے۔ڈیجیٹل ا سکرینوں پر درج دیگر پیغامات میں "کشمیریوں کی پہلگام واقعے کی مذمت، بھارت نفرت اور دشمنی کو بڑھا رہا ہے، ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی عروج پرہے،تنازعہ کشمیر عالمی توجہ کامتقاضی ہے ،تنازعہ کشمیر کے قابل قبول حل کی ضرورت ہے،بھارتی جمہوریت مقبوضہ کشمیرمیں ختم ہوجاتی ہے اورکشمیر میں استصواب رائے خواب نہیں ہے: یہ ایک بین الاقوامی قانون ہے”شامل تھے۔ اس موقع پر ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے اوردونوںملکوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زوردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لیڈر دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل ، امن کی بحالی اور ان جوہری ممالک کے درمیان جنگ کو روکنے میں مدد کرتا ہے وہ نہ صرف شکریہ بلکہ وہ نوبل امن انعام کا بھی مستحق ہوگا اور یہ عزاز صدر ٹرمپ کو بھی حاصل ہو ہو سکتا ہے ۔ڈاکٹر فائی نے خبردار کیا کہ پاکستان کے خلاف حالیہ بھارتی جارحیت میں 31شہری شہید اور 57سے زائد زخمی ہو ئے ہیں اور بھارتی جارحیت سے خطے میں خوف اور عدم استحکام بڑھا ہے ۔اس موقع پر انسانی حقوق کے ممتاز کارکن اور پاکستان امریکن سوسائٹی کے صدر شمس زمان،کشمیر مشن امریکہ کے وائس چیئرمین سردار تاج خان،ایڈووکیٹ سردار امتیاز خان گڑالوی ،جموں و کشمیر لیوریشن فرنٹ شمالی امریکہ کے سینئر رہنما راجہ مختار اورپاکستان امریکن سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری اشرف نے بھی خطاب کیا اور تنازعہ کشمیر کے حل پر زوردیاجودونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button