کشمیری تارکین وطن

محمد یاسین ملک کی رہائی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے: راجہ نجابت

WhatsApp Image 2024-05-22 at 4.17.58 PMاسلام آباد: جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہاہے کہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹیز ممتاز کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی رہائی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی ۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں قائم کل جماعتی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کی چیئر پرسن ڈیبی ابراھم نے جہاں برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کروائی، پیٹیشن داخل کروائی اورگروپ کے اجلاس بلوائے، وہیں برطانوی نائب وزیر خارجہ لارڈ طار ق احمد سے ملاقات کر کے محمد یاسین ملک کے کیس پر تفصیلی بریفنگ بھی دی اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد یاسین ملک اور دیگر کشمیری سیاسی راہنمائوںکی رہائی کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے۔ راجہ نجابت حسین نے مشعال حسین ملک کو دعوت دی کہ وہ برطانیہ تشریف لائیں اور برطانیہ کے مختلف شہروں میں وہاں کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریبات اور مظاہروں کی بھی قیادت کریں تا کہ محمد یاسین ملک کی رہائی کے لئے جاری کوششوں کو مذید تیز کیا جا سکے۔انہوںنے مشعال حسین ملک کو برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جموں و تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے محمد یاسین ملک کی رہائی کے لئے ماضی میں بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ سرینگر کے بعد اگر سب سے زیادہ مسئلہ کشمیر کہیں اجاگر کیا جا رہا ہے تو وہ برطانیہ ہے جہاں کشمیری کمیونٹی روزانہ کی بنیاد پر مختلف تقریبات اور پروگرام منعقد کر کے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی سنگینی کی طرف مبذول کرارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لئے ہر بین الا قوامی فورم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button