IndoPakWarپاکستان
پاکستان کا اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم
اسلام آباد:
پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کراسے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ بھارتی سفارت کار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کی سفارتی حیثیت سے متصادم تھیں، سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ بھارتی ناظم المور کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی بھی سفارتکار یا اہلکار اپنی حیثیت کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہ کرے۔




