پاکستان

یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کا دورہ برطانیہ،مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پراظہار تشویش

youth parliamentarian of Pakistanلندن : یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان (وائی پی پی)کے ایک وفد نے صدر عبید الرحمان قریشی کی قیادت میں برطانیہ کا ایک اہم دورہ کیا جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک ہفتہ طویل دورے کا آغاز رکن پارلیمنٹ خالد محمود اور افضل خان کی طرف سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے ہوا۔ تقریب کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی اور برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے مابین روابط کو مزید گہرا کرنا تھا۔
ڈپٹی سپیکر، ڈیم روزی ونٹرٹن نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، انہوں نے مختلف برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے اور مکالمے کو فروغ کیلئے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشوئش کا اظہار کیا۔
وائی پی پی کے وفد نے ویسٹ منسٹر یوتھ کونسل کے ساتھ ایک تقریب میں بھی شرکت کی جس کی میزبانی ویسٹ منسٹر کے لارڈ میئر نے کی۔ اس موقع پر مستقبل کی تشکیل میں نوجوان رہنماو¿ں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
صدر عبید قریشی نے پرتپاک خیرمقدم اور بصیرت انگیز گفتگو پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔
بعد ازان وفد کارڈف گیاجہاں اس نے ویلز پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے نے وائی پی پی کے مندوبین کو ویلش قانون سازی کے عمل کا مشاہدہ کرنے اور ویلش پارلیمنٹیرینز کے ساتھ مشترکہ چیلنجز اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔
اس دورے کی ایک خاص بات ووکل کمیونٹی آرگنائزیشن کی چیئر کونسلر عظمیٰ رسول کی طرف سے ایک ظہرانہ تھا، جہاں مندوبین نے سمندر پار پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی۔ اس تقریب نے خیالات اور تجربات کے بھرپور تبادلے میں سہولت فراہم کی۔
وائی پی پی کے وفد نے ایک اہم سفارتی مصروفیت میں برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ایک دن گزارا، وزیر اعظم کے سوالات کے دورانیہ میں شرکت کی اور ہاو¿س آف کامنز اور ہاو¿س آف لارڈز دونوں کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ اس دورے میں، دولت مشترکہ کے ساتھ ان کی مصروفیات کا ایک حصہ، برطانیہ کی پارلیمنٹ کے مختلف اراکین کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی شامل تھیںجو دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کرنے اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button