جائیداد ضبط

مقبوضہ کشمیر : ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے ضلع اودھمپور میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے بسنت گڑھ کے رہائشی محمد شفیق کی آبائی زرعی اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ضبط کی ہے ۔ قابض انتظامیہ کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روکنے کیلئے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے اس کالے قانون کا بے دریغ استعمال کررہی ہے ۔
واضح رہے کہ محمد شفیق کو گزشتہ سال ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اب اودھمپور جیل میں قیدہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button