جائیداد ضبط

سری نگر : بھارتی پولیس نے شہری کی موٹر سائیکل کالے قانون کے تحت ضبط کر لی

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جبر وستم کی ایک تازہ کارروائی میں ضلع سری نگر میں ایک کشمیری کی موٹر سائیکل کالے قانون کے تحت ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے سرینگر کے علاقے خانیار کے رہائشی فہد بشیر صدیقی کی موٹر سائیکل غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کی۔انکی موٹر سائیکل آزادی پسند سرگرمیوںکی پاداش میں ضبط کی گئی۔
مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک پر قبضے اور ضبطی کا مذموم سلسلہ تیز کردیا جسکا مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا اور انہیں خوفزدہ کر کے تحریک آزادی سے دور رہنے پر مجبور کرنا ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button