مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت جموں وکشمیر میں امن کا ڈرامہ کھیل رہی ہے، محبوبہ مفتی

mehboobaجموں 24 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانو نی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ امن زبر دستی نہیں بلکہ بنیادی مسئلے کو سمجھنے اور لوگوں کی شکایات کو دور کرنے سے قائم کیا جاسکتا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے آر ایس پورہ ایک عوامی اجتماع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن قائم کرنے کا واحد راستہ مفاہمت اور بات چیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر میں امن کا ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے اور وہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو مجروح کرنے کے بعد اب لوگوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کی تعیناتی اور لوگوں کے حقوق سلب کرنے کو امن کا نام دیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جبر و استبداد کے اقدامات سے سے خود کو وقتی طور پر سہارا دیا جاسکتا ہے لیکن امن نہیں لایا جاسکتا۔انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر کے کسانوں کو اپنی اراضی سے زبر دستی بے دخل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور باغبانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن بھارتی حکومت یہاں ان شعبوں کو بھی کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button