مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کی بقاءخطرے میں ہے: رپورٹ

اسلام آباد 28 دسمبر (کے ایم ایس) فسطائی نریندر مودی کے دور حکومت میںبھارت میں مسلمانوں کے خلاف زہرآلود بیان بازی اپنے عروج پر ہے اور ہندوتوا رہنما ملک میں مسلمانوں کے قتل عام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2014 میں نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ہریدوار کانفرنس میں سنگھ پریوار کے رہنماﺅں کی نفرت انگیز تقاریرمسلمانوں کے لیے مایوس کن ہیں۔ ہریدوار کے اجتماع میں ہندوتوا رہنماﺅں نے میانمار کی طرح ا مسلمانوں کا قتل عام کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ہندوو¿ں پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کی نسل کشی کریں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنگھ پریوار کے رہنما مسلمانوں کے خلا ف بڑے پیمانے پر تشدد کو ہوا دے رہے ہیں لیکن بھارت کے رہنما اس معاملے پر خاموش ہیں اور امریکہ کے معروف روزنامے نیویارک ٹائمز نے بھی یہی بات کہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے بھارت میں سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ایک معمول بن چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو ہندوتوا کے حملوں سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button