مقبوضہ جموں و کشمیر
ہندواڑہ: بھارتی پیر املٹری اہلکار حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہلاک
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے ہندواڑہ کی پولیس لائنز میں تعینات 42سالہ سی آر پی ایف اہلکار دھر میندر سنگھ کو سینتے میں درد کی شکات پر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاجہاں سے اسے سرینگر کے صورہ ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا