مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش: یوگی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد 12صحافی قتل، 48پر حملے

 

نئی دلی 13 فروری (کے ایم ایس)بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے یوگی آ دتیہ ناتھ کے 2017میں وزیر اعلیٰ اتردیش بننے کے بعد ریاست میں
اب تک 12صحافیوںکو ہلاک کیا گیا جبکہ48پر حملے کیے گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق commtee against assault on journalists (سی اے اے جے )نے اپنی ایک رپورٹ میں اترپردیش میں آزادی صحافت کو دبانے سے متعلق 2017سے اب تک کے اعداد وشمار پیش کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اتر پردیش میں 2017اور فروری 2022کے دوران صحافیوں کو ایذا رسانی کے کل 138کیسزدرج کیے گئے ۔ سی اے اے جے نے یہ رپورٹ اتر پردیش پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کے اشتراک سے تیار کی ہے اور اس میں صرت ان ہی کیسز کو شامل کیا گیا ہے جن کی بنیادی سطح پر توثیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کو چار زمروں میں تقسیم کیاگیا ہے پہلا زمرہ قتل، دوسرا جسمانی حملہ ، تیسرا مقدمہ یا گرفتاری جبکہ چوتھا تحول میں لینا ، دھمکیاں دینا یا جاسوسی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2017سے اب تک ریاست میں 66صحافیوں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے یا انہیں گرفتار کیا گیاجبکہ 12کیسز دھمکانے ، حراست میں لینے یا جاسوسی سے متعلق ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button