مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کاقائد اعظم کو شاندارخراج عقیدت

اسلام آباد 25 دسمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کی صدارت کانفرنس کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کی جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے تمام نمائندوں اور دیگر لوگوں نے اجلاس میں شرکت کی۔محمد فاروق رحمانی اور دیگر حریت رہنماو¿ں نے اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے برطانوی ہند میں آزادی اور جمہوریت کے لیے جدوجہدکے دوران ان کے عظیم مشن کی اہمیت پر زور دیا اور قائداعظم کے مقاصداوراہداف پر عمل پیرا ہونے کاعزم ظاہرکیا۔ حریت رہنماو¿ں نے تنازعہ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن اور مقاصد کے مطابق جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم گزشتہ صدی کی عظیم شخصیت تھے اور کشمیری برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ان کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم ہمیشہ عملی کام پر یقین رکھتے تھے اور اس کے لیے ضروری اقدامات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جناح کو کشمیری عوام سے خصوصی محبت اور الفت تھی۔

دریں اثناءجموں و کشمیر پیس اینڈ جسٹس فورم کے چیئرمین تنویر الاسلام نے مظفرآباد میں”قائداعظم اور کشمیر“ کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے 1940 میں لاہور میںبرصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے حق میں ایک تاریخی قرار داد منظورکروائی جسے ”قرارداد پاکستان“کہا جاتا ہے اور 1947 میں اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button