مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: انتظامیہ نے میر واعظ کو شہداءقبرستان جانے سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا

pic

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو13جولائی 1931کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکے لیے فاتحہ خوانی سے روکنے کیلئے آج سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے میر واعظ کو نقشبند صاحب میں واقع شہداءقبرستان جانے سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا۔ بیان میںمیر واعظ کی نظر بندی کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کو 13جولائی کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی قبروں پر خاضری دینے سے روکنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میںکہا کہ 13 جولائی 1931 کشمیر کی تاریخ کا ایک ایسا دن ہے جب شخصی راج اور آمریت کیخلاف ان شہداءنے اپنی جانیں نچھاور کیں۔بیان میںکہا گیا کہ شہداکی یادیں اور قربانیاں کشمیری عوام کے دل و دماغ میں رچی بسی ہیں اوران کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔بیان میں کہا گیا کہ خطے میں دائمی امن و ترقی کیلئے مسائل اور تنازعات کا بات چیت کے ذریعے ناگزیر ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button