مقبوضہ جموں وکشمیر میں کوئی حکومت نہیں : جموں میں پھنسے ہونے مسافر
جموں 27 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی کسانوں کے” ریل روکو احتجاج“ کی وجہ سے غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پھنسے ہوئے مسافر اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ جموں کے بس اسٹینڈ میں سہولیات کے فقدان نے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میںپھنسے ہوئے مسافروں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹکٹ خریدنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ بس اسٹینڈ پر صبح سے بجلی نہیں ہے اور ہمیں اندھیرے میں ٹکٹ کاو¿نٹر تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دوسری طرف پرائیویٹ بس آپریٹرز مسافروں کو لوٹ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا۔ کٹرا سے واپس آنے والے ایک عقیدت مند نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ جموں و کشمیر میں کوئی حکومت نہیں ہے۔سکھ کسان بھارت میں مہینوں سے جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے لیے امداد سمیت اپنے مطالبات کے حق میں ریل روکو احتجاج کررہے ہیں۔