مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے، حریت کانفرنس

APHC (1)سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوںکا سبب بن جاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، بھارتی فورسز نے اہم شاہراﺅں اور راستوں پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جہاں گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر خواتین، بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں، قابض بھارتی اہلکار لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر شدید سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے کھڑا رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مقبوضہ علاقے میں وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر جموںوکشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط زیادہ دیر تک ہرگز برقرار نہیں رکھ سکتا۔
انہوںنے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کر رہے ہیں، کشمیرمکمل طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے سیاسی طریقے سے ہی حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button