یورینیم چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال
جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی کے جنگی جنون کا شکار، عوام کی زندگیاں دا ئوپر لگ گئیں

اسلام آباد: بھارت میں حساس جوہری امور میں لاپرواہی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی کی بھارتی حکومت جوہری مواد کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہے، جس کے باعث یورینیم چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال بن چکی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ تمام صورتحال جوہری مواد کی سکیورٹی کی ناکامی اور مودی کی نااہلی و غفلت کو بے نقاب کرتی ہے۔ بھارت جوہری امور میں لاپرواہی اورمودی کے جنگی جنون کے باعث عوام کی زندگیاں دائو پر لگ گئی ہیں ۔مودی حکومت جوہری مواد کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہے،یورینیم چوری، سمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال ہے۔ بین الاقوامی میڈیا مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے تابکاری فضلے کو صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے چکا ہے۔انتہا پسند مودی کا جوہری جنون عوام کی صحت اور زندگیوں کو تابکاری کے سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے، جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جوہری ہتھیاروں سے جوڑنا مودی حکومت کے سیاسی ہتھکنڈوں اور غیر ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔مودی حکومت کا جوہری ایجنڈا خطے میں کشیدگی اور عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔







