مظفرا ٓباد:یوم حق خود ارادیت کے موقع پر ریلیوں ، جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا
مظفرآبادیکم جنوری (کے ایم ایس )پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں 5جنوری کو یوم حق خود اردیت کے موقع پر آزاد جموںوکشمیر بھر میںجلسوں اور ریلیوں کے ا نعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اجاس میں پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی ،عظمت حیات کشمیری، مشتاق السلام، ڈاکٹر محمد منظور، سید حمزہ شاہین، عثمان علی ہاشم، جاویداحمد مغل، راجہ زخیر خان، حافظ بلال احمد فاروقی، شیخ رشید احمد ،چوہدری محمد اسماعیل، محمد فاروق شیخ ، اسلم انقلابی، چوہدری محمد قاسم اور دیگر موجود تھے ۔مہاجر تنظیموں کے رہنماﺅںنے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 5 جنوری کو یوم حق خودارادیت کے موقع پر پورے آزاد جموںوکشمیر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے تئیں انکی آئینی زمہ داریوں کا احساس دلایا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ سے آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جموںوکشمیر پربھارت کے غیر قانونی فوجی قبضے کو ختم کراکے کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق،حق خود ارادیت دلانے کے لیے اقدامات کرے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں نئی حلقہ بندیاں کشمیری مسلمانوں کے خلا ف بھارتیہ جنتا پارٹی کے مذموم منصوبے کا حصہ ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 جنوری کو مظفر آباد میں برہان وانی شہید چوک سے دومیل میں قائم اقوام متحدہ کے مبصرین دفتر تک ریلی کا انعقاد کیا جائےگا اور مبصرین کو حق خودارادیت کے حوالے سے یاداشت پیش کی جائے گی۔