بھارت

مودی کے بھارت میں انتہاپسندی عروج پر

تعلیمی اداروں کے بعد بالی ووڈ اداکاروں کے گھروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے لگیں

نئی دلی:
بھارت میں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور میں انتہاپسندی اپنے عروج پر ہے ۔اسکولوں کے بعد اب بالی ووڈ کے معروف اداکاروں کے گھروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معروف اداکاررجنی کانفر اور دھنش کے گھروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاںای میلز کے ذریعے موصول ہوئی ہیں،جس سے چنئی شہر میں شدید خوف وہراس پھیل گیاہے۔نا معلوماافراد کی طرف سے بھجوائی گئی ای میلز میں دعوی کیا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلی تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر الرٹ ختم کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ای میل بھیجنے والے کی نشاندہی کے لیے سائبر کرائم یونٹ تفتیش کر رہاہے ۔بھارتی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں تعلیمی ادارو ں کے بعد معروف شخصیات اور وی آئی پیز کو بم کی جھوٹی دھمکیاں دینے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔بھارت میں گزشتہ چند ہفتوں سے ریاست میں اس نوعیت کی جھوٹی دھمکیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 2 اکتوبر کو ایک ای میل کے ذریعے اداکارہ تریشا کرشنن اور دیگر اہم شخصیات کے گھروں کو بم سے اڑانے کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی۔ بعد ازاں 9 اکتوبر کو پولیس نے شابک نامی 37سالہ شخص کو گرفتار کیاتھا، جس نے اداکار وجے کے گھر پر بم نصب ہونے کا جھوٹا دعوی کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button