مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس مودی حکومت کی گھنائونی سازشوں کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

سرینگر04 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو انکے جمہوری اور سیاسی حقوق سے محروم کرنے کی مودی حکومت کی گھنائونی کوششوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے مرکزی رہنما ناصر اسلم وانی نے ضلع بڈگام میں خان صاحب کے علاقے آری گام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری، خراب طرزحکمرانی اور ترتی نہ ہونے کے باعث مودی حکومت کے کشمیریوں تک پہنچنے کے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ ناصر اسلم نے کشمیریوں کوبے اختیار کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں اداروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر مودی حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اداروں میں انتظامی عہدوں پر تعینات کشمیریوں کو برطرف کیا جارہا ہے جبکہ پڑھے لکھے کشمیری ن نوجوانوں کے لیے پہلے سے ہی سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی انتقامی پالیسیوں کے باعث کشمیری نوجوانوں میں تنہائی بڑھ رہی ہے اور ان میں اپنی شناخت اور شخصیت کاشدید بحرانبھی جنم لے رہا ہے۔ناصر اسلم نے کہاکہ بقا کے شدید چیلنجوں کے درمیان ہونہارکشمیری نوجوان سراسر مایوس اور اجنبی انسانوں میں تبدیل ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جنگ جاری رکھیں گے ۔حلقہ بندی کمیشن کی تجاویز کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکطرفہ حلقہ بندیوںکی سفارشات کابنیادی مقصد اپنے من پسند فیصلوں کیلئے ایک ربڑ سٹیمپ قانون ساز اسمبلی تشکیل دیناہے ۔انہوں نے کہاکہ ان سفارشات میں نمائندگی کے اصولوں کو نظر انداز کیاگیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button