مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے نوجوت سنگھ سدھو کوایک سال قید کی سزا

downloadنئی دلی19مئی (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے آج کانگریس پارٹی کے رہنمائ،ٹی وی ہوسٹ اورسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو 1988کے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنا ئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس اے ایم خان والکر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے متاثرہ گرنام سنگھ کے خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ کے 2018کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست کی سماعت کی اجازت دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سدھو کو محض 1,000 روپے جرمانہ کر کے رہا کر دیا تھا۔متاثرہ خاندان نے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکی تھی جس پرفیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے سدھو کوایک سال قید کی سزا سنائی۔ 25مارچ کو بھارتی سپریم کورٹ نے 1988کے روڈ ریج کیس میں سدھو کو سنائی گئی سزا میں اضافے سے متعلق نظرثانی کی درخواست پر اپنافیصلہ محفوظ کیاتھا۔
واضح رہے کہ روڈ ریج مقدمے میں سدھو پر الزام ہے کہ 27دسمبر 1988کو انہوں نے سڑک پر ایک جھگڑے کے دوران گرنام سنگھ کے سر پر مکامارا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button