گرفتاریاں
بھارتی فورسز نے شوپیان اورسرینگر سے پانچ افرادگرفتارکرلئے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے شوپیان اور سرینگر سے پانچ افراد کو گرفتارکیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیان کے علاقوں سیدھو سے اویس احمد لون ، شاہ لٹو سے معشوق احمد شاہ اورچیک چولند سے سبزار احمد گنائی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ افرادریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ تینوں کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کیاگیا ہے۔
دریں اثناء بھارتی پولیس کی سائبر سکیورٹی ونگ نے سرینگر کے علاقے راجباغ سے دو افراد کو گرفتارکیاہے جن کی شناخت آرم واری راجباغ کے ظفر احمد میر اورنیپال سے تعلق رکھنے والے سودیپ کے طورپر ہوئی ہے۔





