گرفتاریاں

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چار نوجوان گرفتار کر لیے

arrestجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی مختلف کارروائیوں کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے جموں خطے کے علاقے ریاسی میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا۔ فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے منکوٹ میں بھی ایک شخص کو گرفتارکیا۔
دریں اثناء بھارتی فورسز نے ادھم پور اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں حریت پسندوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تازہ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔سیکورٹی کے نام پر معروف سیاحتی مقام پتنی ٹاپ پربھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button