بھارت

بھارت کو سستا روسی تیل مہنگا پڑگیا،500فیصد امریکی ٹیرف کا خطرہ

نئی دلی :مودی کی روس سے قربت سفارتی شکست میں تبدیل ہو رہی ہے۔ امریکا نے بھارت پر500فیصد تک ٹیرف بڑھانے کا شکنجہ تیار کرلیا۔ سستے تیل کی لالچ نے بھارتی معیشت کو عالمی پابندیوں کے دہانے پرپہنچا دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے لیے روس سے سستا تیل خریدنے کی پالیسی اب سفارتی اور معاشی دبائو میں تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ امریکا کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 500فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے، جس نے مودی حکومت کو عالمی پابندیوں کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ روس کے ساتھ بڑھتی قربت بھارت کے لیے فائدے کے بجائے ایک بڑے معاشی چیلنج میں بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی درآمدات پر 25فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جبکہ روسی تیل کی خریداری پر اضافی 25فیصد جرمانہ بھی لگایا گیاتھا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں بعض بھارتی مصنوعات پر مجموعی ڈیوٹیاں 50فیصد تک پہنچ گئی تھیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2025میں بھی امریکی صدر نے بھارتی چاول پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ امریکا اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں تعطل، عالمی پابندیوں کا خدشہ اور بڑھتے تجارتی ٹیرف مودی حکومت کے معاشی ماڈل پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے زیرِ اثر مودی حکومت کی توجہ بھارت کو ایک مضبوط معاشی طاقت بنانے کے بجائے محض ہندوتوا ریاست کی تشکیل پر مرکوز ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شائننگ انڈیا کے نعرے کے پیچھے بڑھتی ہوئی سماجی اور معاشی خلیج اب بے رحمی سے بے نقاب ہو رہی ہے۔بھارت میں ایک جانب امبانی اور اڈانی کے اثاثوں میں ہوشربااضافہ ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button