مقبوضہ جموں و کشمیر

شاہ محمود قریشی اور دیگر کا سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار رنج وغم

اسلام آباد 02ستمبر( کے ایم ایس)
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک آزادی کشمیر کے مشعل بردار سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر سوگوار ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سید علی گیلانی نے گھر میں نظر بندی کے دوران کشمیریوں کے حقوق کے لیے آخری دم تک جدوجہد کی ۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا ان کا آزادی کا خواب جلد پورا ہو۔
وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت کی افسوسناک خبر نے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی صدمہ پہنچایا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مرحوم رہنما کی زندگی بھر کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مقصد کے لیے سچے تھے اور ”ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے“ کے نعرے کے ساتھ دنیا سے چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی عظیم آزادی پسند اور ایک بصیرت افروز رہنما تھے جنہوں نے زندگی بھر مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کا جھنڈا تھامے رکھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button