مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ”پی ایچ ای“ ملازمین کا دھرنا 708 ویں روز میں داخل

images (8)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے مستقل ملازمین اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کا اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاجی دھرنا آج 708 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ احتجاجی دھرناجموں کے بی سی روڈ آفس کمپلیکس میں چیف انجینئر پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کے باہر دیا جارہا ہے۔
ملازمین 22 جون 2022 سے ہڑتال پر ہیں۔ یہ لوگ کم از کم اجرت کے تعین، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی 78 ماہ سے زائد کی اجرت کی واگزاری اور دیگر مطالبات کر رہے ہیں۔حکام نے تاحال انکے مطالبات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے۔
ملازمین کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button