وزیر اعظم مودی نے امریکہ کے آگے مکمل طورپر سرینڈر کر دیا ہے، راہول گاندھی

نئی دلی:بھارت میں کانگریس کے رہنما اورپارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے امریکہ کے آگے مکمل طو رپر سرینڈر کردیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ عوام کو ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے میں دشوار ی کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”100باتو ں کی ایک بات ، نریندر مودی سریندر ہو گیا ہے۔“انہوںنے اس تقریب کی ایک ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پیلٹ فارم ”ایکس“پر بھی شیئر کی ہے اورساتھ ہی پارلیمنٹ میں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ”میں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ مودی حکومت نے بھارت کی توانائی سیکورٹی سے سمجھوتہ کیا ہے تو مائیک بند کر دیا گیا ، میں نے مودی جی کا نام ایسپٹین فائل میں ہونے کا جیسے ہی ذکر ، مائیک بند کر دیا گیا۔“انہوںنے اپنی پوسٹ میں پٹرولیم کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا” میں نے ہردیپ سنگھ پوری اور ایپسٹین سے متعلق سوال اٹھائے تو مائیک بند کر دیا گیا۔“ راہول گاندھی نے اپنی پوسٹ کا اختتام اس جملے پر کیا” 100باتوں کی ایک بات، جو دبائے نہ دبے گی ، نریندر مودی سرینڈر ہو گیا ہے۔“






