مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری :بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقوں پاری نالہ گمبھیر مغلاں اور ڈوریمل کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آپریشن علاقے میںتین کے قریب عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔







