بھارت

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا امریکہ سے بھارت واپسی پر تحریک کو سڑکوں پر لانے کا اعلان

نئی دلی: بھارت کی طنزیہ آن لائن مہم ”کاکروچ جنتا پارٹی” کے بانی ابھیجیت دپکے نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا سے واپس بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اپنی مہم کو سوشل میڈیا کی حدود سے نکال کر سڑکوں پر لائیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 30سالہ دپکے، جو بوسٹن یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں، نے کہا کہ وہ ہفتے کے روز وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان کے خلاف نئی دہلی میں پرامن احتجاج کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ طنزیہ مہم کاکروچ جنتا پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نام سے مماثلت رکھتی ہے، اور گزشتہ ماہ آغاز کے بعد سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کو اپنی جانب متوجہ کر چکی ہے۔یہ مہم اس وقت شروع کی گئی جب بھارت کے چیف جسٹس سریا کانت کی جانب سے مبینہ طور پر حکومتی ناقدین کو کاکروچ اور پیراسائٹس قرار دینے کا معاملہ سامنے آیا۔
دپکے، جو ماضی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ کام کر چکے ہیں، نے یہ آن لائن مہم 16 مئی کو شروع کی تھی، جس کا نعرہ نوجوانوں کے لیے، نوجوانوں کی طرف سے رکھا گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پیغام میں لکھا کہ وہ بھارت واپسی کے بعد آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے بھی کاکروچ جنتا پارٹی کے اس احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
اگرچہ بھارت میں سوشل میڈیا مواد پر سخت نگرانی کی جاتی ہے اور کاکروچ پارٹی کے کچھ اکانٹس بند بھی کیے جا چکے ہیں، تاہم اس کا انسٹاگرام اکانٹ 22 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ بدستور فعال ہے، جو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی سے بھی زیادہ ہے۔
دپکے نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر جمع نہ ہوں کیونکہ اس سے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button