مقبوضہ جموں و کشمیر

”این آئی اے “عدالت نے سید صلاح الدین اور دیگر تین کوجھوٹے مقدمے میں اشتہاری قراردیدیا

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی سری نگر میں قائم خصوصی عدالت نے محمد یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین اور تین دیگر افراد کو دہائیوں پرانے ایک جھوٹے میں اشتہاری قرار دیدیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے نامزد خصوصی جج منجیت رائے نے انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چاروں افراد مفرور ہیں۔
محمد یوسف شاہ (سید صلاح الدین)، غلام نبی خان، شیر محمد اور ناصر یوسف قادری کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ، رنبیر پینل کوڈ اور ایگریس اینڈ انٹرنل موومنٹ (کنٹرول آرڈیننس) کے تحت کاﺅنٹر انٹیلی جنس کشمیر ”سی آئی “کے سری نگر تھانے میں درج مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا۔یہ مقدمہ5 اپریل 1996 کو درج کیا گیا تھا ۔ مقدمے میںان چارو ں پر بھارت مخالف تقاریر کرنے اور نوجوانوں کو بھارت کے خلاف مزاحمت پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عدالت نے چاروں کو 14 جولائی کو یا اس سے پہلے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button