مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :محبوبہ مفتی کی قیادت میں حیدر پورہ جعلی مقابلے کے خلاف احتجاجی ریلی

سرینگر21 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے حیدر پورہ جعلی مقابلے کے خلاف آج( اتوار) کو سری نگر میں گپکار روڑ سے راج بھون تک ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے گپکار میں اپنی رہائش گاہ سے پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ راج بھون تک مارچ کیا۔ ریلی کے شرکا ءنے ”کشمیر میں قتل عام کاسلسلہ بند کرو“ جیسے نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے ہندو ازم کو ہائی جیک کر لیا ہے اور یہ جماعتیں ہندوو¿ں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا اس طرح کی جماعتوں کا موازنہ نہ صرف” آئی ایس آئی ایس“ سے بلکہ اس سے ملتی جلتی دیگر تنظیموں سے بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ مذہب کے نام پر لوگوں کو قتل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو جعلی مقابلے میں بیگناہ شہریوں کے قتل پر معافی مانگنی پڑے گی اور المناک واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
حیدر پورہ جعلی مقابلے شہید ہونے والے بیگناہ شہریوں میں سے دو الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کی میتن لواحقین اور سول سوسائی کے شدید احتجاج کے بعد ہندواڑہ کے قبرستان میں قبر کشائی کے بعداہلخانہ کو واپس کر دی گئی تھیں تاہم المناک واقعے کے ایک اور شہید عامر احمد ماگر کی میت لواحقین کو واپس نہیں کی گئی۔محبوبہ مفتی نے عامر ماگرے کی میت بھی لواحقین کو لوٹانے کا مطالبہ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button