APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں کا کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماں اور کارکنوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جلد رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سینئر رہنما محمود احمد ساغر، زاہد صفی اور عدیل مشتاق وانی نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری سیاسی قیدیوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہیں مناسب علاج معالجے، معیاری خوراک اور قانونی معاونت تک رسائی کے حق سے بھی محروم کیا گیا ہے، جو انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث متعدد کشمیری نظر بند مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے، جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جموں و کشمیر سے متعلق 2018 اور 2019 کی رپورٹوں کو بھی نظرانداز کر رکھا ہے۔حریت رہنماں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس اور اس مسئلے کو اپنی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button