حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس
اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی نے تعزیتی ریفرنس کی صدارت کی۔ ریفرنس میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین شبیر احمد شاہ کے والد نسبتی محمد اقبال راتھراور گزشتہ روز راولپنڈی سے آزاد پتن آزاد کشمیرجانے والی بس کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کوشاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔غلام محمد صفی نے نظر بند شبیر احمد شاہ اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے شبیر شاہ کو انکے والد نسبتی کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہ دیکر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ کوئی جمہوری ملک نہیں ہے ۔اس موقع پر بلوچستان میں جرم بے گناہی میں نشانہ بنائے جانیواکے معصوم افراد کو بھی خراج عقیدت پیش کیاگیا۔تعزیتی ریفرنس میں حریت رہنمائوں ایڈووکیٹ پرویز احمد، مشتاق احمد بٹ،اعجاز رحمانی،زاہد اشرف ،زاہد مجتبیٰ ،گلشن احمد ،شیخ محمد یعقوب،محمد اشرف ڈار،امتیاز وانی،الطاف احمد وانی،عبد المجید میر،شیخ عبد المتین ،عبد الحمید لون اورقاضی عمران نے شرکت کی اورمرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔