مقبوضہ جموں و کشمیر

انتظامیہ ملازمین اور پنشنرز سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی : ای جے اے سی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرکاری ملازمین نے اپنی دیرینہ شکایات کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ ملازمین اور پنشنرز سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گورنمنٹ ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بابو حسین ملک نے سینئر ٹریڈ یونین لیڈروں کے ہمراہ جموں میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کی ملازم دشمن پالیسیوں اور انتظامی بے حسی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔بابو حسین ملک نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، عملے کی شدید کمی اور جائز مطالبات کے حل میں تاخیر نے ملازمین اور پنشنرز کو شدید مالی اور پیشہ ورانہ دباو¿ میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالی آسامیوں کو پر کرنے میں ناکامی سے موجودہ عملے پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے جس سے کارکردگی اور ملازمین کی فلاح و بہبود بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ کمیٹی نے مطالبات کا 11 نکاتی چارٹر پیش کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر ٹھوس اقدامات کرے۔ کمیٹی نے خبردارکیا کہ اگر حکومت ان کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے اور حل کرنے میں ناکام رہی تو وہ آنے والے دنوں میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گی۔پریس کانفرنس میں مدن سنگرال، یش پال شرما، جی ایل چنا، میناکشی شرما، منیش شرما، پون کمار، بھارت بھوشن، جسونت سنگھ اور نریش کمار سمیت سینئر ممبران موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button