مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری ووٹ کے ذریعے بی جے پی کوبھر پور جواب دیں گے: محبوبہ مفتی

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پانچ سال قبل بی جے پی نے جموں و کشمیر کے ساتھ جو کچھ کیا تھا،کشمیری عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے حق میں لوگوں کی حمایت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ بی جے پی نے 5سال قبل جموں و کشمیر میں جو کچھ کیا اس پر لوگ بہت ناراض ہیں اور وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ سے اس کا جواب دیں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کشمیر میں بی جے پی علاقائی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگ بی جے پی کو وو ٹ سے جواب دینا چاہتے ہیں اسی لیے بی جے پی بوکھلاگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے اپنے مختصر دور حکومت میں جو کچھ کیا، وہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر میں 40-45سالوں میں نہیں کر سکی۔پی ڈی پی کی سربراہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ پی ڈی پی نے ریاست میں گڈ گورننس قائم کی ہے، یونیورسٹیاں، کالج اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز قائم کیے ہیں۔ اگر مفتی محمد سعید نے پی ڈی پی کی بنیاد نہ رکھی ہوتی تو نیشنل کانفرنس اب بھی ایک آمرانہ انداز میں کام کررہی ہوتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button