مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں : نابالغ بچی کی آبروریزی کے خلاف طلباءسڑکوں پر نکل آئے

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں بھر کے مختلف کالجوں کے سینکڑوں طلبانے ایک تین سالہ بچی کی آبروریزی کے خلاف شہر کے ڈوگرہ چوک کے قریب شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوںنے مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی طلباءنے اس گھناونے جرم کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مجرموں کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نابالغ بچی کے خلاف جرم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں سزائے موت ملنی چاہیے۔
مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کڑی سزا نہ دی گئی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔







