بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی تباہی کے بعد مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے

ٓاسلام آباد:نام نہاد وشوا گرو ہونے کا دعویداربھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی تباہی کے بعد مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکوں، عالمی سطح پر تنہائی اور تزویراتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔امریکہ نے بھارت کا جنوبی ایشیا ءمیں سیکیورٹی کا بیڑہ اٹھانے اور نیٹ سیکیورٹی پرووائڈر بننے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ بھارتی جریدے” فرسٹ پوسٹ“ کے مطابق انڈو پیسفک سے پیسفک تک بھارت کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ بھارت کی امید کہ امریکہ اس کامضبوط اتحادی ہو گا اچانک ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اب بھارت اور اس کی نام نہاد اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے دور ہو تاجارہا ہے۔ بھارت کا خیال تھاکہ چین کیخلاف امریکہ کیساتھ اس کااتحاد فطری ہے مگر حالات بالکل اس کے برعکس ہو چکے ہیں۔امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاو نے کہا تھا کہ امریکہ بھارت کواس حد تک معاشی مواقع نہیں دینا چاہتا کہ مستقبل میں بھارت امریکی صنعت اورتجارت کیلئے بڑا حریف بن جائے۔





