بھارت

نئی دہلی میں بھارتی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی

نئی دہلی08 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتے کے روز ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے جس کی شناخت عمران محمد کے نام سے ہوئی ہے، دارالحکومت کے سول لائنز علاقے میں ایک پی سی آر وین کے اندر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
حکام نے بتایا کہ سول لائنز پولیس اسٹیشن میں ایک کال موصول ہوئی کہ پی سی آر وین کے انچارج عمران محمد نے اپنے سرکاری ہتھیار سے خود کو گولی مار دی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
دریں اثناء بھارتی ریاست راجستھان میں ایک 44سالہ دلت خاتون کو شرپسندوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر کیمیکل چھڑک آگ لگا دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button