مالدیپ نے بھارت کو اپنے فوجی واپس بلانے کیلئے 15مارچ کی ڈیڈ لائن دیدی
مالے14جنوری( کے ایم ایس)مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت کو اپنے ملک سے فوجی واپس بلانے کیلئے 15مارچ کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔
صدر کے دفتر کے پبلک پالیسی سکریٹری عبد اللہ ناظم ابراہیم نے کہا” بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔ یہ صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کی انتظامیہ کی پالیسی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مالدیپ میں تقریباً 88 بھارتی فوجی موجود ہیں۔
مالدیپ کے صدر کی ڈیڈ لائن تقریباً دو ماہ بعد سامنے آئی ہے جب انہوں نے بھارتی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی نہ ہو۔ مالدیپ کے موجودہ صدر اپنی ”انڈیا آو¿ٹ‘ مہم کے ساتھ اقتدار میں آئے اور انہیں چین کے قریب سمجھا جاتا ہے۔
مالدیپ سے بھارتی فوجیوں کا انخلا محمد معیزو کا ایک اہم انتخابی وعدہ تھا۔ انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات کو اپ گریڈ کیا ہے۔ صدر محمد معیزو نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا ہے کہ مالدیپ ایک چھوٹا ملک ہو سکتا ہے لیکن کسی کے پاس ہم پر دھونس جمانے کا لائسنس نہیں ہے۔