World

جنیوا :کشمیری وفد کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ

جنیوا: کشمیری نمائندوں نے آج جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جموںو کشمیر کے حوالے سے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے مقررین نے کہاکہ بھارت نے گزشتہ 78برس سے جموںوکشمیر کے ایک بڑے حصے پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضہ جما رکھا ہے اور وہ حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوںپر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوں نے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں ہندو انتہا پسند ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور وہ کشمیریوںکو انکے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کر رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کا اصل مقصد مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدیل کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں اور انہوںنے جبر و استبداد کی وحشیانہ کارروائی کے ذریعے کشمیریوںکا جینا دوبھر کر رکھاہے۔
احتجاجی مظاہرے سے الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، ڈاکٹر راجہ سجاد لطیف، ڈاکٹر ولید رسول،، فہیم کیانی، ظفر قریشی،، ڈاکٹر سائرہ شاہ، اعجاز احمد اور ایم ایس نائلہ اور دیگر نے خطاب کیا۔یاد رہے کہ کشمیری وفد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 62 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا میں موجود ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button