World

نریندر مودی کو جی سیون کانفرنس میں مدعو کرنے پر کینیڈا کی سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج

اوٹاوا: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جی سیون کانفرنس میں مدعو کرنے پر کینیڈا کی سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج ہے اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا پروگرام بنارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کی متعدد تنظیمیں جی سیون ممالک کی کانفرنس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو دعوت دینے کے خلاف دارالحکومت اٹاوہ میں 14جون کو پارلیمنٹ بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔ جی سیون ممالک کی کانفرنس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو دعوت دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والی تنظیموں میں سکھ فیڈریشن کینیڈا، اونٹاریو گردوارہ کمیٹی، کیوبک سکھ کونسل اور ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا شامل ہیں۔ سکھ کمیونٹی کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کی جانب سے نریندر مودی کو مدعو کرنے پر سراپا احتجاج ہے۔
سکھ تنظیموں نے ارکانِ پارلیمنٹ کو بھی کھلا خط لکھا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے کینیڈین شہری ہر دیپ سنگھ نِجر کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، اس لیے مودی کو دعوت دینے کی کھلے عام مخالفت کی جائے اور دونوں ممالک کا سیکیورٹی تعاون معطل کیا جائے۔ یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کی وزارتِ عظمی کے دوران کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کی ذمہ داری بھارت پر عائد کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button