بھارت

یو اے ای میں قونصلر خدمات کی بندش سے ہزاروں بھارتی شہری شدید مشکلات کا شکار

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہریوں کو پاسپورٹ، ویزا، تصدیقِ دستاویزات اور دیگر قونصلر خدمات کے حصول میں مشکلات سے دوچار ہیں ، جس سے بیرونِ ملک مقیم بھارتیوں کو بنیادی سفری اور قانونی امور کی انجام دہی میں دشواری کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھارتی قونصلر خدمات کی فراہمی کا نظام ایک قانونی تنازعے کے باعث متاثر ہوا ہے۔ عدالتی حکم کے نتیجے میں نئی کمپنی تاحال باضابطہ طور پر خدمات سنبھالنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث پاسپورٹ کی تجدید، ویزا، دستاویزات کی تصدیق اور دیگر قونصلر سہولیات معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھارتی قونصلر خدمات پہلے بی ایل ایس انٹرنیشنل اور ایس جی آئی وی ایس کے ذریعے فراہم کی جا رہی تھیں، تاہم ان کمپنیوں کے معاہدے 30جون 2026 کو ختم ہو گئے۔نئے ٹینڈر کے تحت الہند ٹورز اینڈ ٹریول کو بھارتی قونصلر درخواست مراکز کا نیا سروس فراہم کنندہ منتخب کیا گیا تھا اور اسے یکم جولائی سے خدمات سنبھالنی تھیں، لیکن یہ منتقلی قانونی کارروائی کے باعث روک دی گئی۔بھارت کی دلی ہائی کورٹ میں دو کمپنیوں نے ٹینڈر کے تکنیکی جائزے اور نمبر دینے کے طریقہ کار کو چیلنج کیاہے۔ بعد ازاں یہ معاملہ بھارتی سپریم کورٹ بھی پہنچ گیاہے، جہاں عدالت نے موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے حتمی فیصلے تک کسی نئی تبدیلی سے روک دیا۔اسی عدالتی حکم کے باعث نئی کمپنی باضابطہ طور پر خدمات سنبھال نہیں سکی، جبکہ سابقہ کمپنیوں نے بھی اپنے مراکز عوام کے لیے بند کر دیے، جس سے قونصلر خدمات میں عارضی خلل پیدا ہو گیا۔بھارتی سفارتی مشنز نے اس صورتحال کو عارضی انتظام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے اور قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد نئی کمپنی کو خدمات منتقل کرنے سے متعلق مزید اعلان کیا جائے گا۔بھارتی شہریوں کو اپنے سفری دستاویزات کی بروقت تجدید نہ ہونے، ویزا سے متعلق امور میں تاخیر اور سرکاری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے کے باعث روزگار، کاروبار اور رہائشی حیثیت سے متعلق سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ متاثرہ افراد نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے فوری مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ لاکھوں بھارتی شہریوں کی میزبانی کرنے والے ممالک میں قونصلر خدمات کی مسلسل فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے، تاہم اس بحران نے بیرونِ ملک مقیم بھارتیوں کے لیے انتظامی ناکامیوں اور ناقص منصوبہ بندی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button