نئی دلی: ڈیجیٹل سیاسی پلیٹ فارم کاکروچ جنتا پارٹی( سی جے پی)کے بانی ابھیجیت نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے انکی تنظیم کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں تنظیم کی تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی ختم ہوچکی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابھیجیت دپکے نے ‘ایکس ‘ پر جاری ایک بیان میں کہاکہ سی جے پی کے انسٹا گرام اکائونٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے ۔ انکا ذاتی انسٹا گرام اکائونٹ بھی متاثر ہواہے جبکہ تنظیم کا ایکس اکائونٹ بھارت میںمعطل کیا گیاہے اور اس وقت تنظیم کو اپنے کسی بھی سرکاری پلیٹ فارم رسائی حاصل نہیں ہے ۔انہوں نے بھارتیوںسے اپیل کی کہ وہ ان پلیٹ فارموں سے جاری ہونے والی کسی بھی نئی پوسٹ کو تنظیم کا باضابطہ موقف نہ سمجھیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت احتساب مانگنے والی آوازوںکو ہی بندکرنے کی کوشش کیجاتی ہے ، مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاںموصول ہو رہی ہیں۔ابھجیت نے اس سلسلے میںبعض سکرین ساٹس بھی شیئرکیے۔کاکروچ جنتا پارٹی نے گزشتہ ہفتے اس وقت غیرمعمولی توجہ حاصل کی تھی جب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے منسوب ایک تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پرطنزیہ سیاسی بحث کا آغا ز ہو ا۔ بے روز گاری، امتحانی پرچہ لیک ، تعلیمی بحران اور نوجوانوں کے مسائل جیسے موضوعات کے حوالے سے ڈیجیٹل تبصروں کے ذریعے یہ تنظیم تیزی سے مقبول ہوئی اور اس نے مودی حکومت کی نیدیںحرام کردیں۔






